📢 میڈیا سیل ڈی پی او آفس سوات
آج کی تازہ خبر میڈیا سیل کے ساتھ
آج کی تازہ خبر میڈیا سیل کے ساتھ
| تاریخ | زمرہ | ذیلی زمرہ | خبری خلاصہ |
|---|---|---|---|
| - | اخلاقی جرائم | فیس بُک /واٹس ایپ | کوئی خبر نہیں |
| 2026-10-06 | پولیس سے متعلق | فیس بُک /واٹس ایپ | اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ سوات پولیس کے بہادر افسر کانسٹیبل غوث علی شاہ جو گزشتہ کئی روز سے علیل اور زیرِ علاج تھے، قضائے الٰہی سے وفات پا گئے ہیں۔اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین ،ترجمان سوات پولیس ( اپریٹر:محمد رحمان )
منگلورپولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن منگلورریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ سید فدا حسین شاہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسوات محمد عمر خان,SP آپریشن سوات غلام صادق خان کے خصوصی ہدایات پر SHO تھانہ منگلور زیر نگرانی شاہین شاہ خان SDPO سرکل سیدو شریف ہمراہ DSB دیگر نفری پولیس بعد از فراغت سپیشل سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن علاقہ حدود تھانہ غوڑی مستہ،سنگوٹہ، شامیلئی،گڑاسا ودیگر ملحقہ علاقہ جات سےواپس آئے۔دوران سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن علاقہ مشران ،امدادیان پولیس کیساتھ موجودہ حالات کے پش نظرگفت وشنیدہوکرعلاقہ میں مشکوک افراد آنےاور کسی قسم ناخوشگوار واقع رونما ہونے کی صورت میں بروقت مقامی پولیس کواطلاع دینے کی ہدایت ہوئی ۔اورعلاقہ مشران کیساتھ تھانہ کا PTCL اپنا ذاتی موبائل نمبرات شئیرکئے گئے۔مشران علاقہ نے پولیس کیسا تھ بھر پور تعاؤن کرنے کی یقین دہانی کرائی کہ علاقہ حدود تھانہ میں فی الحال امن وامان ہے۔شرپسندعناصر کے آمد پر بروقت آپ پولیس کومطلع کیا جائیگا۔ اس کے علاوہ دوران سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ملزم گل رحمان ولد فضل خان ساکن دوبیر ضلع کوہستان کو گرفتار کرکے مذکورہ کے خلاف مقدمہ علت 244 مورخہ 06.10.2026 جرم 10 سیکورٹی ایکٹ 2014 کے تحت مقدمہ درج رجسٹر کرکے بند بہ حوالات تھانہ کیا۔دیگر دوران سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن خیریت گزری۔ اسی طرح بجرم 109/55 کل05 کسان کو بعد از مقامی تھا نہ جات سے کلئیر کرکے موقع سے رہا کئے گئے۔ ( اپریٹر:محمد رحمان )
کبل: فائرنگ سے زخمی بزرگ کی ہسپتال میں پریس کانفرنس، ملزم بیٹے کی عدم گرفتاری پر تشویش اور تحفظ کا مطالبہ ( اپریٹر:محمد رحمان )
تھانہ شاہ ڈھیرئی پولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ سید فدا حسین ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسوات محمد عمر خان,SP لوئر سوات غلام صادق خان کے خصوصی ہدایات پر امجد علی خان SDPO سرکل کبل کے نگرانی میں SHO تھانہ شاہ ڈھیرئی ہمراہ دیگر نفری پولیس بعد از فراغت سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن علاقہ حدود تھانہ شاہ ڈھیری گودھا ،مانڑی ودیگر ملحقہ علاقہ جات سےواپس آئے۔ دوران سرچ خفیہ ٹھکانے چیک کرکے کلئیر پائے گئےدوران سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن علاقہ مشران ،امدادیان پولیس کیساتھ موجودہ حالات کے پش نظرگفت وشنیدہوکرعلاقہ میں مشکوک افراد آنےاور کسی قسم ناخوشگوار واقع رونما ہونے کی صورت میں بروقت مقامی پولیس کواطلاع دینے کی ہدایت ہوئی ۔اورعلاقہ مشران کیساتھ تھانہ کا PTCL اپنا ذاتی موبائل نمبرات شئیرکئے گئے۔مشران علاقہ نے پولیس کیسا تھ بھر پور تعاؤن کرنے کی یقین دہانی کرائی کہ علاقہ حدود تھانہ میں فی الحال امن وامان ہے۔شرپسندعناصر کے آمد پر بروقت آپ پولیس کومطلع کیا جائیگا۔دیگر دوران سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن 05 مشتبہ گان کو بجرم 55/109 حسب ضابطہ گرفتار کرکے مقامی تھانہ جات سے کلئیر کرکے تھانہ ہذا سے باعزت طور رخصت کیگی دیگر خیریت گزری۔ ( اپریٹر:محمد رحمان )
سوات.تیز بارش میں ایس پی ٹریفک وارڈن پرویز خان جوانوں کے ہمراہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے میں مصروف سوات: ایس پی ٹریفک وارڈن پرویز خان شدید بارش کے دوران ٹریفک وارڈن پولیس کے جوانوں کے ہمراہ سڑکوں پر موجود رہے اور ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے عملی اقدامات کی نگرانی کرتے رہے۔ٹریفک وارڈن پولیس کے جوان شدید بارش اور خراب موسمی حالات کے باوجود اپنی ڈیوٹی احسن طریقے سے سرانجام دیتے ہوئے ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور شہریوں کو محفوظ سفر کی سہولت فراہم کرنے میں مصروف رہے۔مسلسل بارش کے دوران بھی ٹریفک اہلکار عوام کی سہولت اور محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لیے شاہراہوں پر موجود رہتے ہیں تاکہ کسی بھی قسم کی ٹریفک رکاوٹ یا حادثے سے بروقت بچاؤ ممکن بنایا جا سکے۔اس موقع پر ایس پی ٹریفک وارڈن پرویز خان نے تمام ٹریفک اہلکاروں کو ہدایات جاری کیں کہ خراب موسمی حالات میں بھی شہریوں کی رہنمائی، ٹریفک کی روانی اور عوامی خدمت کو اپنی اولین ترجیح بنائیں۔ٹریفک وارڈن پولیس سوات عوام سے بھی اپیل کرتی ہے کہ بارش کے دوران گاڑی چلاتے ہوئے خصوصی احتیاط کریں، رفتار کم رکھیں، محفوظ فاصلہ برقرار رکھیں اور ٹریفک قوانین کی مکمل پابندی کریں تاکہ حادثات سے بچا جا سکے۔ ( اپریٹر:محمد رحمان )
|
| - | تفریحی سرگرمیاں | فیس بُک /واٹس ایپ | کوئی خبر نہیں |
| - | چوری /ڈکیتی | فیس بُک /واٹس ایپ | کوئی خبر نہیں |
| 2026-10-06 | حادثات | فیس بُک /واٹس ایپ | سوات: چارباغ کے علاقے گلی باغ میں موٹر سائیکل اور فلائنگ کوچ کے درمیان تصادم۔ حادثے کے نتیجے میں 30 سالہ گوہر سکنہ گلی باغ زخمی ہوگیا۔ریسکیو میڈیکل ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی، جس کے بعد مزید علاج کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال خوازہ خیلہ منتقل کر دیا۔ترجمان ریسکیو 1122 سوات ( اپریٹر:محمد رحمان )
|
| - | دہشت گردی | فیس بُک /واٹس ایپ | کوئی خبر نہیں |
| 2026-10-06 | زیادہ رجحان والے خبریں | فیس بُک /واٹس ایپ | ملاکنڈ ڈویژن میں 1 لاکھ 30 ہزار نان کسٹم پیڈ (NCP) گاڑیوں کی پروفائلنگ مکمل کر لی گئی ہے۔ڈیلی چاند ڈیجیٹل ملاکنڈ ڈویژن میں ایک لاکھ تیس ہزار نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی پروفائلنگ مکمل مالکان کو فوری رجسٹریشن کی ہدایت ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے مطابق تمام اضلاع میں قائم سینٹرز کے ذریعے ریکارڈ مرتب کرنے کا عمل جاری ہے گاڑیوں کی مالکان اور کار شوروم کو مقرر مقررہ مہلت میں پروفائلنگ مکمل کرانے کی ہدایت کی گئی ہے بصورت دیگر قانونی کاروائی کی جائے گی اس اقدام کا مقصد گاڑیوں کے ذریعے چوری۔ جرائم اور دہشتگردی کی روک تھام کو یقینی بنانا ہے سوشل میڈیا چاند ڈیجیٹل ( اپریٹر:محمد رحمان )
سوات میڈیا کلب و یونین آف جرنلسٹس کا اہم اجلاس، استعفے واپس، اتحاد و اتفاق کے ساتھ مشترکہ جدوجہد جاری رکھنے کا عزم ( اپریٹر:محمد رحمان )
|
| - | سیاسی سرگرمیاں | فیس بُک /واٹس ایپ | کوئی خبر نہیں |
| 2026-10-06 | ضلعی انتظامیہ سے متعلق | فیس بُک /واٹس ایپ | ایس ڈی سی چارباغ میں کھلی کچہری، سوات: ڈپٹی کمشنر سوات سلیم جان مروت کی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر چارباغ اسد محسود نے سروس ڈیلیوری سنٹر (SDC) چارباغ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جہاں شہریوں نے اپنے مسائل اور شکایات پیش کیں۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے شہریوں کے مسائل تفصیل سے سنے اور قابلِ عمل نوعیت کے متعدد معاملات موقع پر حل کیے، جبکہ دیگر مسائل کے بروقت ازالے کے لیے متعلقہ عملے کو ضروری ہدایات جاری کیں۔اس موقع پر ایس ڈی سی عملے کو ہدایت کی گئی کہ عوام کو سرکاری خدمات کی فراہمی میں ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے، درخواستوں اور شکایات پر بلا تاخیر کارروائی یقینی بنائی جائے اور شہریوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔ ( اپریٹر:محمد رحمان )
ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر چارباغ اسد محسود نے کھلی کچہری میں عوامی شکایت پر پانی کی سپلائی پائپ لائن میں لیکیج کے باعث سڑک کو پہنچنے والے نقصان سے متعلق عوامی شکایت موصول ہونے پر موقع کا دورہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر چارباغ اسد محسود نے کھلی کچہری میں عوامی شکایت پر پانی کی سپلائی پائپ لائن میں لیکیج کے باعث سڑک کو پہنچنے والے نقصان سے متعلق عوامی شکایت موصول ہونے پر موقع کا دورہ کرکے صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔معائنے کے دوران پائپ لائن سے پانی کے اخراج اور اس کے نتیجے میں سڑک کو پہنچنے والے نقصان کا جائزہ لیا گیا، جبکہ مسئلے کے بروقت اور مستقل حل کے لیے متعلقہ محکموں سے رابطہ کرکے ضروری اصلاحی اقدامات کی ہدایات جاری کی گئیں۔متعلقہ حکام کو پانی کی لیکیج کا فوری تدارک یقینی بنانے اور متاثرہ سڑک کی بحالی کے لیے ضروری اقدامات اٹھانے کی بھی ہدایت کی گئی تاکہ عوام کو درپیش مشکلات کا جلد از جلد ازالہ کیا جاسکے۔ ( اپریٹر:محمد رحمان )
ڈی پی او سوات کا جاوید اقبال شہید پولیس لائن کبل کا دورہ، سرکاری املاک کا تفصیلی جائزہ سوات: ڈی پی او سوات محمد عمر خان نے جاوید اقبال شہید پولیس لائن کبل کا دورہ کیا۔دورے کے دوران انہوں نے کوت اسلحہ، میس ہال، روزنامچہ، ایم ٹی سیکشن سمیت تمام شعبہ جات کا تفصیلی جائزہ لیا اور ایم ٹی میں موجود گاڑیوں کا معائنہ بھی کیا۔اس موقع پر ایس پی ہیڈکوارٹر عطاء اللہ شمس نے ڈی پی او سوات کو پولیس لائن کی سیکیورٹی اور دیگر سرکاری املاک کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ڈی پی او سوات نے تمام شعبہ جات کے انچارجان کو سرکاری ساز و سامان کی حفاظت یقینی بنانے اور متعلقہ شعبوں میں آنے والے پولیس اہلکاروں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آنے کی ہدایات جاری کیں۔دورے کے دوران ڈی پی او سوات نے ایس پی ہیڈ کوارٹر کے ہمراہ بہترین فرائض سرانجام دینے والے پولیس اہلکاروں میں توصیفی اسناد بھی تقسیم کیں۔ترجمان سوات پولیس ( اپریٹر:محمد رحمان )
|
| - | طلباء وطالبات کے متعلق | فیس بُک /واٹس ایپ | کوئی خبر نہیں |
| 2026-10-06 | قتل /اقدام قتل/خودکشی | فیس بُک /واٹس ایپ | سیدو شریف کے میاں گانو چم میں نوجوان عامر نےخواب کھاکرجاںبحق ہوگیے،ذرائع کے مطابق وہ گزشتہ 10/15دنوں سے ذہنی مریض تھاسوشل میڈیا سوات سیدو شریف میں نوجوان مبینہ خودکشی سے جاں بحق، پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ( اپریٹر:محمد رحمان )
مینگورہ بمقام شوکت سیمنٹ ڈاکخانہ روڈ فائیر کا وقوعہ رونما ہوا ہے۔جس میں 01 شخص زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔معلوم ہوا کہ مسمی محیب اللہ ولد بخت مند ساکن ڈاکخانہ روڈ نے اپنے آپ پر بذریعہ اسلحہ آتشین فائیر کی تھی،ہسپتال میں جاںبحق ہواہے ،پولیس مزید تفتیش شروع کی ہے ( اپریٹر:محمد رحمان )
|
| - | گُمشدگی | فیس بُک /واٹس ایپ | کوئی خبر نہیں |
| - | مذہبی اُمور | فیس بُک /واٹس ایپ | کوئی خبر نہیں |
| - | مذہبی جرائم | فیس بُک /واٹس ایپ | کوئی خبر نہیں |
| - | منشیات | فیس بُک /واٹس ایپ | کوئی خبر نہیں |